12 جنوری، 2016، 4:07 PM

تامل ناڈو کی عدالت کا امریکی بحری جہاز کے عملے کو5، 5 سال قید کی سزا

تامل ناڈو کی عدالت کا امریکی بحری جہاز کے عملے کو5، 5 سال قید کی سزا

بھارتی ریاست تامل ناڈو کی عدالت نے امریکی بحری جہاز کے 35 رکنی عملہ کو غیر قانونی طور پر بھارتی بحری حدود میں داخل ہونے پر 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست تامل ناڈو کی عدالت نے امریکی بحری جہاز کے 35 رکنی عملہ کو غیر قانونی طور پر بھارتی بحری حدود میں داخل ہونے پر 5، 5 سال قید کی سزا سنا دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق سزا پانے والوں میں برطانوی ،یوکرائن ، اسٹیویٹا اور بھارت کے شہری بھی شامل ہیں ۔تمام افراد 30 دن کے اندر مدراس ہائی کورٹ میں سزا کے خلاف اپیل کر سکتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی ساحلی محافظوں نے امریکی بحری جہاز کے عملہ کو مبینہ طور پر اکتوبر 2013ء میں ٹوٹی کورین نامی ساحلی علاقے کے قریب بھارتی سمندری حدود سے حراست میں لیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ یہ لوگ نہ صرف غیر قانونی طور پر بھارتی سمندری حدود میں داخل ہوئے بلکہ ان کے پاس غیر قانونی ہتھیار بھی تھے۔ عملہ کے ارکان میں برطانیہ کے 6، یوکرائن کے 3، اسٹیویٹا کے 14 اور بھارت کے 12 شہری شامل ہیں ۔

News ID 1861020

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha